شائقین نے اسے اپنی ٹیلیویژن سکرینز پر براہ راست ملاحظہ کیا۔ اولمپک گیمز کی مشعل دومرتبہ کے جونیرعالمی چیمپئن ڈیرن چوائے نے روشن کی۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے دلچسپ آئٹمز
اور ڈانس پیش کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ جیکس روگی کا کہنا تھا کہ بارہ روز جاری رہنے والی ان گیمز میں نئی نسل کے بہترین ایتھلیٹس حصہ لیں گے جن میں سے کچھ ایتھلیٹس آئندہ ہونے والے اولمپکس میں بھی اپنے،اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
یوتھ اولمپک گیمز میں دنیا بھر سے پانچ ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی بھی کی
گئی۔
ان اولمپکس گیمز میں پاکستانی کھلاڑی
ہاکی، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ اور تائیکووانڈو میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔
یوتھ اولمپکس چھبیس اگست کو اختتام پذیر ہوں گے۔