ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا عبدالستارایدھی نے کہا ہے کہ متاثرین  سیلاب کی مدد نہ کی گئی تووہ بھوک سے مرنا شروع ہوجائیں گے۔

Aug 15, 2010 | 20:08

سفیر یاؤ جنگ
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے عبدالستارایدھی نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو متاثرہ علاقوں کے دورے کرکے صرف تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے، وہ لوگوں کی مدد نہیں کرتے، اس لیے متاثرین کی مدد کے لیے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کو صرف اپنے مفادادت عزیز ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایدھی ویلفیئرٹرسٹ نے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے دوکروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
مزیدخبریں