صفوت غیور‘ سعودی شہزادہ خالد سمیت ملکی‘ غیر ملکی شخصیات کے لئے سول ایوارڈز

اسلام آباد (ایجنسیاں) صدر آصف علی زر داری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو یوم آزادی پر سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ سول ایوارڈز دینے کی تقریب یوم پاکستان (23 مارچ 2011ئ) کو ہو گی جن ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر روتھ کیتھرینا مارتھا پاﺅ، جرمنی (نشان قائداعظم) جنرل چن بنجی، چین (ہلال پاکستان) میجر جنرل کائی بنگوئی، چین (ہلال پاکستان) شہزادہ خالد بن سلطان عبدالعزیز، سعودی عرب (ہلال پاکستان) صفوت غیور شہید (ہلال شجاعت) شامل ہیں۔ ہلال امتیاز پانے والوں میں میاں افتخار حسین، سید فیصل اقبال، ڈاکٹر این اے بلوچ، میجر (ریٹائرڈ) جی ڈی لینگ لینڈز (برطانیہ) نجم سیٹھی، حمید ہارون، ستارہ شجاعت پانے والوں میں محمد اقبال خان شہید، قسمت خان شہید، سخی جان شہید، حبیب خان شہید، خامین شاہ شہید، مومن خان شہید، ملک رحمت اللہ شہید، مشتاق احمد، طارق محمود، انور مظفر، قمر زمان چودھری، تصور حیات، ڈاکٹر اصغری مقصود، ڈاکٹر الطاف حسین ہاشمی، استاد حامد علی خان، استاد فتح علی خان، شوکت محمود تمرزہ، (ازبکستان) شمس الرحمن فاروق، نسیم زہرہ، عبدالغفار سومرو، سراج الحق میمن، محمد علی صدیقی، اعصام الحق قریشی، یان لی جن (چین) وینگ ژیاپنگ (چین) خلیف بیلے محمود (سومالیہ) ڈاکٹر وحید احمد، محمد لطیف اللہ مفتی، خالد شمس الحسن (مرحوم) ڈاکٹر ظفر اقبال، پروین تواب، رضوان نصیر، مولانا حفیظ الرحمان (مرحوم) سراج قاسم تیلی، ڈاکٹر عطا محمد جامی، لیاقت علی خان، میاں محمد حنیف، صدارتی حسن کارکردگی پانے والوں میں گلزار احمد شیخ، محمد خالد زاہد، محمد ارشد، امجد پرویز، احسان اللہ قاضی، محمد اسلم، جاوید احسان بھٹی، سید تجمل حسین، سمیرا اکرم، محمد نذر، اقبال جاوید خان، محمد احمد، ڈاکٹر مبشر احمد، ڈاکٹر شفقت کریم، ڈاکٹر شہزاد محمود محمد افضل آرائیں، ڈاکٹر محمد رسول جان، ڈاکٹر خالدہ عنایت نور، سلیم اکرم انصاری، تاج دار عالم، ڈاکٹر محمد نواز، سہیل اکرم، وزیر افضل، قاسم جلیلی، امجد بخاری، استاد حسین بخش گلو، خان تحصیل، استاد شرافت علی خان، (مرحوم) ثمینہ احمد، استاد محمد عالم حبیب، ایس بی جان، پروفیسر عبدالرحیم ناگوری، ظفر کاظمی (مرحوم)، منظور اختر، اشفاق حسین، غنی پروزی، احمد سلیم، ہاشم ندیم خان، سیف الرحمن سیفی، شمس الملک، انور سلیم احمد، خالد احمد، شاہد پرویز بٹ، گوپشی بہرام اواری، مس نسیم حمید، علیم ڈار اور ستارہ قائد اعظم پانے والوں میں ڈونگ لین لی (چین)، مٹسواوریچی (جاپان) اختر چودھری (ناروے) اور پروفیسر ویٹوسالیرنو (اٹلی) شامل ہیں۔ دریں اثناءصدر نے یوم آزادی کے موقع پر 22 پولیس افسروں کو قائداعظم پولیس میڈلز اور 21 پولیس افسروں کو صدارتی پولیس میڈلز دینے کا اعلان کیا ہے‘ ان میں سے 17 قائداعظم پولیس میڈلز اور 12 صدارتی پولیس میڈلز اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو دیئے گئے ہیں۔ جن پولیس افسروں کو قائداعظم پولیس میڈلز دیئے گئے ہیں ان میں پنجاب سے اوکاڑہ کے کانسٹیبل شرجیل کامران‘ گوجرانوالہ کے اے ایس آئی منور حسین‘ گوجرانوالہ کے کانسٹیبل بابر مسیح‘ سندھ سے ڈی پی او بدین فدا حسین مستیو‘ صوبہ خیبر پی کے سے سب انسپکٹر شہید شیر اللہ خان‘ ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان محمد اقبال خان شہید‘ کفایت اللہ خان ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان‘ ڈی ایس پی محمد علی کھوسہ شہید‘ انسپکٹر احسان احمد کھوسہ شہید‘ سب انسپکٹر حسین بخش شیر شہید‘ ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار شہید‘ ہیڈ کانسٹیبل محمد عظیم شہید‘ ہیڈ کانسٹیبل ظہور احمد شہید‘ کانسٹیبل محمد زمان شہید‘ ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق سپیشل برانچ‘ اے ایس آئی نصیر آباد میر محمد‘ اسلام آباد سے کانسٹیبل شمشاد اکبر‘ کانسٹیبل محمد اشرف‘ پاکستان ریلویز پولیس کے کانسٹیبل محمد فاروق افضل‘ آزاد جموں و کشمیر سے قائد اعظم میڈلز پانے والوں میں کانسٹیبل محمد خورشید شہید‘ کانسٹیبل ابرار احمد شہید اور مظفر آباد پولیس کے کانسٹیبل شہزاد کاظمی شامل ہیں۔ صدر نے جن پولیس افسروں اور اہلکاروں کو بہادری کے اعتراف میں صدارتی پولیس میڈلز دینے کا اعلان کیا ہے ان میں پنجاب سے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر شمس الحق‘ ڈی آئی جی گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ کے لئے تمغہ شجاعت‘ راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی محمد عدنان انور‘ راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل محمد اعجاز سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل اسرار احمد‘ سندھ پولیس کے انسپکٹر سانگھڑ عبداللطیف پیرزادہ‘ سب انسپکٹر محبت علی رند شہید‘ کانسٹیبل ساجد حسین چانڈیو شہید‘ کانسٹیبل منٹھار علی گوپانگ شہید‘ کانسٹیبل مرید حسین شہید‘ ہیڈ کانسٹیبل پہلوان خان شہانی شہید‘ کانسٹیبل غلام قادر تونیو شہید‘ کانسٹیبل محمد اسلم جھتیال شہید‘ صوبہ خیبر پی کے سے ایڈیشنل آئی جی پولیس عبداللطیف خان‘ سب انسپکٹر نوشہرہ سید اجمیر شاہ‘ کانسٹیبل سید شبیر حسین شاہ شہید‘ کانسٹیبل عظمت رشید شہید‘ سب انسپکٹر شاہ جہان شہید‘ کانسٹیبل کشمیر خان شہید‘ کانسٹیبل عصمت اللہ شہید‘ اے ایس پی لسبیلہ عثمان غنی صدیقی‘ اے ایس آئی سپیشل برانچ نصیب خان گجر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن