چنيوٹ کا رہائشی عطا محمد کا چودہ سالہ بيٹا عثمان کتوں کو کھانا کھلانا بھول گيا جس پر خاتون سعديہ نے اس پر مبينہ طور پر تشدد کيا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگيا

عينی شاہدين کے مطابق اسی علاقے کی ايک لڑکی کشور بھی اس کے پاس ملازم تھی جو چند ماہ پہلے اس کے سخت رويے اور تشدد کے خوف سے چھت سے گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔ جبکہ گرفتار خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے عثمان پر کوئی تشدد نہيں کيا۔ اس پر لگايا گيا الزام جھوٹا اور بے بنياد ہے۔ پوليس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئيں گے
پوليس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے ان کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جلد عدالت ميں پيش کرکے اس کا جسمانی ريمانڈ حاصل کرکے مزيد تفتيش کی جائے گی

ای پیپر دی نیشن