سپریم کورٹ کےحکم پرظفرقریشی نےایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اےاوراین آئی سی ایل کیس کی تحقیقات کا چارج سنبھال لیاجبکہ ان کی ٹیم کےبیشترارکان کے چھٹی پرہونےکاانکشاف ہوا ہے

Aug 15, 2011 | 13:20

سفیر یاؤ جنگ
این آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سےمعطلی کا حکم کالعدم قرار دینے کے بعد ظفر قریشی نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ظفر قریشی کے آفس پہنچنے پر این آئی سی ایل کی تحقیقاتی ٹیم کے پانچ میں سے صرف دو اسٹنٹ ڈائریکٹرز شیخ خالد انیس اور چوہدری محمد احمد موجود تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید شاہ اور انسپکٹر محمد سرور بیماری کے باعث رخصت پر ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی نے ملزمان کےحق میں بیان دینے پر ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت شہزاد کو طلب نہیں کیا۔ ظفر قریشی نے چارج سنبھال کر اب تک کی تفتیش کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اپنا کام جاری کردیا ہے۔
مزیدخبریں