شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فارہیومین رائٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ساحلی علاقے میں واقع شہرلاذقیہ میں مظاہرین پر تازہ حملوں میں فوج کے ساتھ بحری جنگی جہازوں نے بھی حصہ لیا جس میں کم از کم انیس افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں اورفوج نے حمص، حما، دمشق، دیر الزور، الِپوو اور ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر ادلیب میں مظاہرین کے خلاف کارروائیاں کیں جبکہ ان کارروائیوں پر شامی صدر بشارالاسد کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے سخت مذمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ملک میں شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائیوں میں کمی نہیں کی جائے گی۔ شام میں حزب مخالف کے کارکنوں کے مطابق رواں سال مارچ میں شروع ہونے والی شورش میں اب تک سترہ سو سے زائد شامی شہری ہلاک اور لاکھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن