کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محدود تیزی سے ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچنے میں کامیاب رہا تاہم مارکیٹ کے آغاز کی تیزی جلد ہی مندی میں تبدیل ہوگئی۔نشاط ملز ،نیشنل بینک ،فوجی فرٹیلائزر سمیت انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں زبردست فروخت، انڈیکس کوگیارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے لے گیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھیانوے پوائنٹس کی کمی کے بعد گیارہ ہزار ایک سو چھاسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر دو کروڑ انسٹھ لاکھ شئیرز کے سودے ہوئے حجم کے اعتبار سے پاک جین پاور کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔کاروبار کے اختتام تک ایک سو چوبیس کمپنیوں میں مندی اور پچہتر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں اضافہ رہا۔بروکرز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کےمحتاط رویے کے باعث مارکیٹ مندی میں رہی۔ دوسری جانبلاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ پچیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دوہزار آٹھ سو نو پوائنٹ پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، آٹھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ پچیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ سڑسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔