وفاقی پولیس نے کھنہ پل اوردیگرعلاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پینتیس مشکوک افراد کوگرفتارکرلیا۔

وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظرکھنہ پل، ڈھوک کالاخان، اورسواں کے علاقوں میں سرچ آپریش کیا، اس دوران پولیس نے شک کی بناء پرپینتیس افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ رمنا پولیس نے دوران سفرمسافروں کو نشہ آور اشیاء پلا کرلوٹنے والی خواتین کے تین رکنی گروہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے طلائی زیورات، موبائل فون اورنقدی برآمد کرلی۔

ای پیپر دی نیشن