اسٹیٹ بینک نے آج کمرشل بینکوں کو دو روز کے لیے چوبیس ارب پچیس کروڑ روپے اور نو روز کے لیے اکاون ارب تیس کروڑ روپے فراہم کردئیے ۔ اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے یہ رقوم دس اعشاریہ دس فیصد شرح سود پر فراہم کی۔مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر پچہتر ارب پچپن کروڑ روپے کے ٹریثری بلز خرید کر یہ رقم فراہم کی۔بینکرز کا کہنا ہے کہ رمضان میں اخراجات میں اضافے کے باعث لوگوں بینکوں سے رقم نکلوارہے ہیں جس کی وجہ سے بینکوں کو رقم کی کمی کا سامنا ہے۔