2014ءکے بعد بھی افغانستان کے مستقبل کا انحصار غیر ملکی افواج پر ہی ہوگا : جنرل جوزف

2014ءکے بعد بھی افغانستان کے مستقبل کا انحصار غیر ملکی افواج پر ہی ہوگا : جنرل جوزف

Aug 15, 2013

 کابل (آن لائن) افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ڈینفورڈ نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور اتحادی فوج کے انخلاءکے بعد بھی افغانستان کے مستقبل کا انحصار غیر ملکی افواج پر ہی ہوگا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل ہیڈکوارٹر میں دیئے گئے۔ ایک انٹرویو میں جنرل جوزف نے کہا کہ 2014ءمیں اتحادی فوج کے انخلا کے بعد بھی جنگ زدہ ملک میں بیرونی افواج کی موجودگی ناگزیر ہے۔ اگرچہ افغان سکیورٹی فورسز کو سلامتی کی تمام تر ذمہ داریاں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے اور 2014ءتک عملی طور پر تمام تر کنٹرول افغان فورسز کے ہاتھوں میں چلا جائے گا تاہم یہ ممکن ن ہیں کہ غیر ملکی افواج کے بغیر سکیورٹی چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔

مزیدخبریں