سارک ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی مقبولیت بڑھ رہی ہے: خورشید برلاس

راولپنڈی (این این آئی) سارک بزنس کوارڈینیشن کمیٹی کے صدر اور اور ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کی ایگزی بیشن کمیٹی کے نائب صدر خورشید برلاس نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی نیپال کے دارلحکومت کھٹمڈو میں میڈ ان پاکستان نمائش کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور اس نمائش کے انعقاد سے نیپال کے عوام کو پاکستانی منصوعات کی خریداری کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ انہوںنے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بیرونی دنیا میںپاکستانی مصنوعات کی منڈیاں تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک میں زرمبادلہ کا حصول ممکن ہو سکے۔ خورشید برلاس نے کہاکہ میڈان پاکستان اس وقت بالخصوص سارک ممالک میںپاکستان کی پہچان بن چکی ہے اور اب تک اس سلسلے کی کامیابی نمائشوں کے ذریعے پاکستان کے چاروں صوبوں کی مصنوعات کو سارک ممالک تک پہنچانے میں مدد ملی ہے اور لوگوں نے ان مصنوعات کو بے حد سراہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سمیت نیپال، بنگلہ دیش، سر ی لنکا اور دیگر سارک ممالک میں اس نوعیت کی نمائشیں باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہ ستمبر کے دوران نیپال میں میڈان پاکستان کی بار پھر بہترین نتائج کی حامل ثابت ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن