لاہور (پ ر) ملک بھر کے محنت کشوں نے 67واں یوم آزادی نہایت پروقار طور پر منایا اور اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء اور آزادی پاکستان کے شہداء کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بختیار لیبر ہال لاہور میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یہ مطالبات ایک منظور شدہ قرارداد کے ذریعے کئے گئے جسے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل، صدر اور اکبرعلی، یوسف بلوچ، نیاز احمد خان، اسامہ طارق، امتیاز علی شاہ، خوشی محمد کھوکھر، صلاح الدین ایوبی، محمد جمیل بٹ، ذاکر علی شاہ، رانا شکور، ساجد کاظمی، شیخ محمد شعیب، چودھری مقصود احمد، رانا محمد اکرم، مظفر متین و دیگر مزدور رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بزرگ مزدور رہنما و جنرل سیکرٹری کنفیڈریشن خورشید احمد نے اعلان کیا کہ پاکستان کے محنت کش اور غریب عوام اپنی جدوجہد سے ملک میں اقتصادی و سماجی آزادی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں تاکہ سماج میں غربت، جہالت، بے روزگاری اور امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق کا جلد خاتمہ ہو اور حکومت قومی اقتصادی خودکفالت پالیسی اپناکر وطن عزیز کو دہشت گردی، جہالت اور غربت کی لعنتوں سے جلد از جلد چھٹکارا دلایا جائے۔
محنت کش اقتصادی و معاشی آزادی کیلئے کوشاں ہیں: خورشید احمد
Aug 15, 2013