پاکستان میں چائے کی کھپت ایک کلو گرام فی کس سالانہ تک پہنچ گئی

Aug 15, 2013

کراچی(اے پی اے ) پاکستان میں چائے کی کھپت ایک کلو گرام فی کس سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔چائے کی کھپت بڑھنے کے باعث درآمد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا جس کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران 12 کروڑ 20لاکھ کلو چائے درآمد کی گئی۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چائے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مالی سال 2012-13میں 19کروڑ کلو گرام چائے درآمد ہوئی، تاہم چائے کی مجموعی مارکیٹ میں سے 7سے 8کروڑ کلو گرام چائے اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان پہنچتی ہے۔ ٹی انڈسٹری سے  وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس میں کٹوتی کر کے اسمگلرز کا منافع کم کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں