کراچی(اے پی اے ) رمضان اور عید کے دوران شہرقائد میں شدید ترین گرانی کے بعد سبزیوں کی قیمتیں اب معمول پر آنا شروع ہوگئیں، مون سون کی بارش نے بھی سبزی فروشوں کے ہوش ٹھکانے لگادیئے، عید کی تعطیلات ختم ہوتے ہی شہر قائد میں سبزی اورپھل فروخت کرنے والے بیوپاریوں کے دماغ بھی زمین پر آگئے اور منڈی سے ترسیل کا عمل بحال ہوتے ہی ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔