لاہور(کامرس رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال 2013-14 ء میں جولائی 2013ء کے دوران 1.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں جو کہ گذشتہ مالی سال 2012-13ء کے اسی مہینے میں بھیجے گئے 1.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 19.9 کروڑ ڈالر (16.57 فیصد) زائدہے۔ اس ضمن میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2013ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 41.1 کروڑ ڈالر، 25.2کروڑ ڈالر، 23.3کروڑ ڈالر، 22.2کروڑ ڈالر 16.1کروڑ ڈالر اور 3.9 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں۔ جولائی 2013ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 8.6کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
نان ٹیرف رکاوٹیں: پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات کم ترین سطح پر آ گئی
Aug 15, 2013