ملک میں سی این جی بندش: جولائی میں پیٹرول کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ

Aug 15, 2013

کراچی (اے پی اے) ملک میں سی این جی کی بندش کے باعث جولائی کے دوران پیٹرول کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی فروخت بھی 17  فیصد زائد رہی، انڈسٹری ذرائع کے مطابق جولائی کے دوران 20 لاکھ 13 ہزار ٹن کی مختلف پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ سے 7 فی صد زیادہ ہے۔اس عرصے کے دوران پیٹرول کی فروخت بھی 7 فیصد زیادہ رہی اور 3 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔

مزیدخبریں