ہری پور (ثناءنیوز) ہری پور جی ٹی روڈ پر مسافر کوچ اور مہران کار کے مابین المناک تصادم میں 4 خواتین سمیت ایک ہی گھرانے کے 5افراد جاں بحق جبکہ دو سگے بھائی معجزانہ طور پر بچ گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں میںگھرانے کا سربراہ، اس کی اہلیہ اور تین بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ واقعات کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی 55سالہ بزرگ فضل اللہ مہران کار میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ واہ کینٹ سے مانسہرہ جا رہے تھے کہ ہری پور سے سات کلو میٹر دور جی ٹی روڈ شاہ مقصود کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ نے مہران کار کے پرخچے اڑا دئیے۔ حادثہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔