ہری پور میں مکان زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

 ہری پور(ثناءنیوز) لورہ چوک کے نواحی موضع چنگی بانڈی میں ایک شخص کی مبینہ غفلت و ہٹ دھرمی سے مکان زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر دو بھائیوں اور دو بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ تین سالہ معصوم بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ تھانہ سرائے صالح پولیس نے غفلت کے مرتکب حنیف کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایک لڑکی شمع کی تین روز بعد رخصتی تھی۔ متوفی بھائی اپنے کنبے کے واحد کفیل اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا تھے۔ مرنے والوں کے بوڑھے والدین نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...