لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈا کٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمیں ہمیشہ یاد دہانی کرواتا رہے گا کہ کس طرح برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی عظیم قیادت میں اپنے لئے علیحدہ قومی اور مذہبی پہچان حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تاکہ ایک ایسی مثالی، اسلامی اور فلاحی ریاست وجود میں لائی جائے جو دنیا کو دکھائے کہ کس طرح اسلامی قانون اور تعلیمات ایک جدید اور منظم معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
پاکستان کے قےام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست تھا: نوشین حامد معراج
پاکستان کے قےام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست تھا: نوشین حامد معراج
Aug 15, 2013