ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کیخلاف جھڑپیں اور مظاہرے جاری ہیں ادھر ڈھاکہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے ایک کارکن جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق 20 سالہ جماعت اسلامی کے کارکن کے سر میں گولی لگی جس کے سبب موقع پر چل بسا ادھر پولیس کا موقف ہے پرتشدد فائرنگ نہیں کار کی ٹکر سے مارا گیا پولیس افسر نے دعویٰ کیا مظاہرین نے ہمارے اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا پھر ہمیں بھی فائرنگ کرنا پڑی لیکن جو گولیاں چلائیں وہ ربڑ کی تھیں۔