لاہور (خصوصی رپورٹر) دفاع پاکستان تنظیم کے صدر رضا محمود صدیقی نے کہا کہ جس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ پاکستانی قوم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے۔ اس وقت وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بجلی، گیس اور دیگر اشیاءکے ریٹ بڑھانے کی طرف توجہ دینے کی بجائے عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل جماعتی کانفرنس بلائیں اور اس نازک وقت میں ہر فیصلہ مشاورت کے ساتھ کریں۔
”پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دینگے“
Aug 15, 2013