پنجاب حکومت کا جہالت سے آزادی کا عزم لائق تحسین ہے: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

لاہور (سٹاف رپورٹر) قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یوم ِ آزادی کے موقع پر شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات متعارف کرتے ہوئے جہالت سے آزادی حاصل کرنے کا عزم لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں وائس چانسلر آفس کے باہر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خان راس مسعود، کرنل ریٹائرڈ اکرام اللہ خان، ڈاکٹر اورنگ زیب عالمگیر، ڈاکٹر احسان ملک، ڈاکٹر محمد اختر، ڈاکٹر سید اکرم شاہ، ملک ظہیر، دیگر نتظامی افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...