لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے تعلیمی پروگرام کو مکمل طورپر سپورٹ کرےگا پنجاب کے بچوں کو بروقت معیاری کتابوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس کے لئے تمام اقدامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نوازش علی نے گزشتہ روز ایوان اقبال میں ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے لگائے گئے بک سٹال کے وزٹ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اغلاط سے پاک، بہتر پرینٹنگ اور بروقت کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔