لاہور (خصوصی رپورٹر)67ویں ےوم آزادی کے موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی پنجاب آفس فیصل ٹاﺅن میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔ جس میں زاہد ذوالفقار خان‘ جنرل سیکرٹری رانا اشعر نثار‘ فضل الرحمن بٹ‘ عفت بٹ‘ زرقا بٹ‘ میاں رمضان‘ میاں شاہد عباس اور زونل صدروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب نے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم نے وطن عزیز کی حفاظت کو ہر قیمت پر ےقینی بنانا ہے۔