پنجاب حکومت کے 3 افسروں کے تقرر و تبادلے

Aug 15, 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 3 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول انور رشید کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگا دیا ہے ان کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سید محمد شاہ تقرری کے منتظر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو سیالکوٹ لگایا گیا ہے۔ مہر محمد ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک کی مدت ملازمت پوری ہونے پر 10 اکتوبر 2013 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنرل احد خان چیمہ نے چھ افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائر یکٹر کچی آبادیز محمد سلیم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں