لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اورسابق ٹاﺅن ناظم طارق ثناءباجوہ نے این اے 120 کریم پارک میں 66 یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لئے دعاکی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم اےک قوم بن جائےں تو ہمارے ملک کو درپےش تمام بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ دہشت گردی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جےنا مشکل کر دےا ہے۔ انہوں نے این اے 120 کا دورہ بھی کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحا ل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے حلقہ کی عوام کے مسائل سنیں اور کہاکہ پرائم منسٹر نوازشریف کے حلقے میں بارشوں کے پانی اورسیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا۔ اس موقع پر اصغر گجر، حافظ زبیر سمیت سابق ناظمین، نائب ناظمین اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ایک قوم بن جائیں تو بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے: یاسمین راشد
Aug 15, 2013