لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاک وطن کی بنیادوں میں مذہبی تحریکوں کی جدوجہد شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالمجید، مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی اور دیگر رہنماﺅں نے 66ویں یوم آزادی کے موقع پر جماعت اہلحدیث لاہور کینٹ کے زیر اہتمام ”تکمیل پاکستان سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دن مناتے ہوئے یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارے ناعاقبت اندیش اور بددیانت و عیاش ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے 1971ءمیں وطن عزیز دو ٹکڑے کر دیا گیا۔
”پاکستان کی بنیادوں میں مذہبی تحریکوں کا خون شامل ہے“
Aug 15, 2013