لاہور (خصوصی نامہ نگار) اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پرورلڈ کونسل آف ریلیجنز (WCR) کے زیر اہتمام ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین حنیف جالندھری نے کہا کہ اقلیتوں کے مساوی حقوق اور قیام امن کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لسانی اور مذہبی اختلافات کو کم کرنے اور اقلیتوں کو تحفظ دلانے کےلئے (WCR) نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں ملک کے مذہبی حلقوں، غیر سرکاری تنظیموں اور اقلیتوں کے سربراہوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تقریب میں مولانا یاسین ظفر، بشپ سمول ازازیہ، مولانا عبدالمالک، قاضی نیاز حسین نقوی، نعمان حماد، نازیہ اشرف کا نجواور سعدیہ نے بھی شرکت کی۔