بھارتی فوج کی ناپاک سرگرمیوں کا تقاضا ہے قوم متحد ہوجائے: رشید انگوی

لاہور (سٹاف رپورٹر) منصورہ ڈگری کالج میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب ہوئی جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر رشید احمد انگوی نے کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی کے بعد ملکی دفاع کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک کے اندرونی خلفشار اور سرحدوں پر بھارتی فوج کی ناپاک سرگرمیوں کا تقاضا ہے کہ قوم جسدواحد کی طرح متحد ہوجائے۔ اس موقع پر مختلف اساتذہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر خود احتسابی کرکے اپنے طرزعمل اصلاح کرنے سے ہی پاکستان کو استحکام پہنچایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن