سنسناٹی اوپن:ڈیوڈ فیرر اور راجر فیڈرر دوسرے راونڈ میں داخل

کیلی فورنیا(سپورٹس ڈیسک )سنسناٹی اوپن ٹینس میں ڈیوڈ فیرر اور راجر فیڈرر نے دوسرے راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ نواک جوکووچ نے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔امریکہ میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس کے پہلے روز سپین کے ڈیوڈ فیرر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امریکہ کے ریان ہیریسن کو شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جرمن کھلاڑی فلپ کو شکست دی۔ جرمن ٹینس سٹار نے پہلے سیٹ میں 3-6 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں فیڈرر نے حریف کھلاڑی کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ دوسری جانب امریکہ کے جان اسنر نے بھی پلے راو¿نڈ میں فتح اپنے نام کی۔ انھوں نے 3-6 اور 4-6 سے فتح اپنے نام کی۔ جبکہ سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...