ڈس ایبل ورلڈ گالف چیمپئن شپ جیتنا اعزاز، قوم کے نام کرتا ہوں، سلیم رضا وطن واپس پہنچ گئے

Aug 15, 2013

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈس ایبل گالف کے عالمی چیمپئن سلیم رضا وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے موقع پر عالمی اعزاز پوری قوم کیلئے تحفہ ہے۔ لندن سے لاہور پہنچنے پر سلیم رضا کا استقبال ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے کیا۔ سلیم رضا نے سکاٹ لینڈ میں ہونے والی پہلی ورلڈ ڈس ایبل گالف چیمپئن شپ جیتی اور 14 اگست کے موقع پر اسے قوم کے نام کر دیا۔ سلیم رضا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں جو قومیں سپورٹس میں آگے ہیں، وہ پوری دنیا میں آگے ہیں۔

مزیدخبریں