سری لنکا کو 300 سے کم سکور پر آؤٹ کریں گے : جنید خان

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہے کہ کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز وکٹ بالکل ڈیڈ تھی اور پہلے دن کے اختتام پر مزید ڈیڈ ہو گئی ہے۔ ایسے ٹریک پر ڈسپلن کے ساتھ باؤلنگ کرائی اور اسی میں بہتری تھی۔ وہاب ریاض کے ساتھ جوڑی اچھی رہی۔ میں نے بال کو سوئنگ کرنے کی کوشش کی اور کامیاب بھی رہا۔ بعض اوقات کو گیند کو پھینکنا ہی کافی تھا۔ وہاب نے بھی بلے بازوں کیلئے خطرہ پیدا کیا اور باؤنسر کے ذریعے ڈراتے رہے۔ مجھے موقع ملا کہ اچھا پرفارم کروں۔ ہماری کوشش تھی کہ رنز کو روکیں۔ دوسرے اور تیسرے سیشن میں لنکن بلے بازوں کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ ہمیں توقع نہ تھی کہ اتنی جلدی وکٹیں ملیں گی اور اب دس کھلاڑی جلد آؤٹ کر لیں گے۔ امید ہے باقی ماندہ دونوں وکٹیں پہلے سیشن میں مل جائیں گی اور لنکا کو 300 سے کم سکور پر آؤٹ کریں گے۔ ہمیں ہر صورت یہ میچ جیتنا ہے اور کچھ نہیں۔ ہم مثبت کھیل رہے ہیں اور جب سوچ مثبت ہو گی تو نتیجہ بھی اچھا ملے گا۔ پہلے دن کے کھیل سے مطمئن ہیں۔ہمارے بلے بازوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ رنز بنائیں۔ میں اپنے بلے بازوں کے بارے میں فکرمند ہیں وہ بھی ہماری طرح اچھا کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...