واشنگٹن (آئی این پی+ ثناء نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا اپوزیشن کے احتجاج پر امریکی حکومت کا کوئی مؤقف نہیں تاہم وہ لوگوں کے اجتماع کے حق کا بھی احترام کرتا ہے۔ ادھر نیویارک میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپوزیشن کے احتجاج پر کسی براہ راست تبصرے سے گریز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون لوگوں کے پْرامن احتجاج کے حق اور آزادی اظہار کے ساتھ کھڑے ہیں۔