رانا مشہود کا متنازعہ ویڈیو کلپ، مسلم لیگ ن نے 3رکنی تحقیقاتی کمشن بنا دیا

لاہور (کامرس رپورٹر+ ایجنسیاں) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان کے مبینہ ویڈیو کلپ کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے 3 رکنی تحقیقاتی کمشن قائم کر دیا ہے جو 7روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دے گا اور کمشن میں سنیٹر راجہ ظفر الحق، رفیق رجوانہ اور صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز شامل ہیں۔ قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا مشہود نے نجی ٹی وی چینل پر متنازعہ ویڈیو کلپ نشر کیے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا ماضی اور میرا حال سب کے سامنے ہے۔ میں نے زندگی میں کبھی کرپشن نہیں کی۔ مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرا کوئی ذاتی گھر نہیں ہے۔ چھوٹے موٹے کاروبار سے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔ عاصم ملک نامی بدنام زمانہ فراڈیہ جس کے ساتھ میری گفتگو کے 37 ویڈیو کلپ جوڑ کر کہانی گھڑی گئی ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کی سابقہ رکن زوبیہ رباب ملک کا شوہر ہے۔ زوبیہ رباب ملک میری کولیگ تھیں اور بحیثیت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میری فیملی کے ساتھ ان کا آنا جانا تھا۔ انہوں نے مجھ سے 70 لاکھ روپے ادھار مانگے تھے ان میں سے میرے چالیس لاکھ روپے عاصم ملک نے دینے تھے جس کے چیک بائونس ہو گئے۔ وزیر قانون نے بائونس ہونے والے یہ چیک میڈیا کے سامنے پیش کیے اور کہا کہ مبینہ ویڈیو کلپ میں مختلف اوقات میں ہونے والی ملاقاتوں کو جوڑ کر بے بنیاد سکینڈل گھڑا گیا ہے۔ مجھے تین مختلف ڈریسز میں دکھایا گیا ہے کیا میں چھلاوا ہوں کہ ایک ہی وقت میں تین مختلف کپڑے پہن کر ایک ہی بات کرتا نظر آئوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...