اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہے، پرویز مشرف نے ٹائمنگ دیکھ کر خاموشی توڑی، سیاسی صورتحال تبدیل ہونے سے سیاسی مقدمات ختم ہوجایا کرتے ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف مقدمات جلد ختم ہونے والے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف تمام مقدمات سیاسی تھے۔ چودھری نثار تو پرویز مشرف کے معاملے پر ڈیل کرچکے تھے لیکن حالات تبدیل ہوگئے پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیںوہ انہیں دیکھنے بیرون ملک جائیں گے۔ پرویز مشرف پاکستان آتے جاتے رہیں گے۔