2 خودکشیاں: پاکپتن میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گولی مار کر زندگی ختم کرلی

پاکپتن + ڈنگہ (نامہ نگاران) پاکپتن اور ڈنگہ میں مختلف وجوہات پر 2 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گولی مار لی۔ محلہ ظفرآباد کے رہائشی پختون کمند خاں نے گھریلو جھگڑے پر اپنے سینے میں گولی مارلی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ ڈنگہ میں نوجوان بیٹے کی غلطی، شریف باپ کی جان لے گئی۔ نواحی گائوں گراٹیاں کے ایک نوجوان عامر عباس نے قریبی گائوں گمٹی کی ایک 21 سالہ شادی شدہ خاتون ’’ط‘‘ کو اغوا کرلیا، شرمندگی کی بناء پر 62 سالہ والد محمد اعظم نے رسی سے جھول کر خودکشی کرلی۔4 دن کسی کو خودکشی کا پتہ نہ چلا۔ کمرے سے بدبو آنے پر دروازہ توڑ کر متوفی کی لاش اتار کر دفنائی گئی۔ ملزم اور اس کے 3 بھائیوں کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں اغوا کا پرچہ درج ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...