لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے شاہدرہ موڑ اور بتی چوک پہنچنے تک مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہر میں ایک دو مقامات پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے۔ دونوں جماعتوں کے جوشیلے کارکن قائدین کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے قائدین کے پوسٹرز پھاڑ کر نذرآتش کرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ قبل ازیں مال روڈ انڈرپاس اور داتا دربار کے باہر بھی کارکنوں میں ہاتھاپائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔