اسلام آباد: تحریک انصاف یوتھ ونگ کارکنوں کا زیرو پوائنٹ پر احتجاج، حکومتی شخصیات کے پتلے نذر آتش، ٹائر جلائے، نعرے بازی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے کارکنوں کا وفاقی دارالحکومت میں زیروپوائنٹ کے مقام پر  احتجاج، مشتعل کارکنوں نے حکومتی شخصیات  کے پتلے نذر آتش کرکے ٹائر جلائے، احتجاج میں شامل کارکن حکومت مخالف بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ لاہور سے  تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی روانگی کے تھوڑی دیر بعد ہی جڑواں شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئے، بڑی تعداد میں کارکن زیرو پوائنٹ پر جمع ہو گئے۔ انہوں نے ٹائر اور دیگر چیزوں کو نذر آتش کرکے سڑک بلاک کر دی۔ مشتعل کارکن حکومت مخالف نعرے بھی لگاتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...