اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم بزنس یوتھ سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک میں غنڈہ گردی، انتشار، افراتفری اور عدم استحکام ہے، یوم آزادی پر ملک کو شرپسندوں اور ان کے مشکوک ایجنڈے سے آزادی کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مشکوک ایجنڈے سے آزادی کی ضرورت ہے جو کہ ملکی فلاح کیلئے ضروری ہے۔