فیصل آباد + ڈسکہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد میں خاتون، ڈسکہ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خاتون سے دو افراد کی اجتماعی زیادتی۔ سرگودھا روڈ پولیس کو مسلم ٹاؤن کی رہائشی نازیہ پروین کے گھر ناصر اور اس کا ساتھی گھس آئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چک نمبر214 ر۔ب کی نور بی بی کی بیٹی نائلہ کو جمشید اور اس کے تین ساتھیوں نے اغوا کر لیا۔ تھانہ صدر کے علاقے نیو مظفرکالونی کے صوبہ کی بہن شمائلہ کو رفیق اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر لیا۔ ڈسکہ میں اوباش ملزم کی محنت کش کی جواں سالہ بیٹی سے زیادتی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ موضع کوٹ گھمان کے محنت کش یونس کی 16 سالہ بیٹی (س) اپنی سہیلی کو ملنے کے لئے گئی کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اس کی پتہ جوئی کی گائوں ہی کا اوباش فیصل محمود نے اپنی حویلی میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنادیا۔ اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
زیادتی