مارچ سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہو گی: گورنر، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے کہا ہے لانگ مارچ یا احتجاج کے سلسلے میں جمہوریت کو نقصان پہنچا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے قوم کو 68 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بانی پاکستان کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ قائداعظم کی جدوجہد ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بہت سے مسائل ہیں جسے ہمیں افہام و تفہیم اور مل جل کر حل کرنا ہوگا ہم سب مل کر اپنے اتحادسے پاکستان کو دنیا میں اول درجہ دلائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا جمہوریت کو کسی نے بھی نقصان پہنچایا تو یہ ایک المیہ ہوگا۔ موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر افہام و تفہیم کا راستہ نکالا ہے ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنے اور کام کرنے کی ضرور ت ہے۔
گورنر /وزیراعلیٰ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...