تحریک انصاف کے کارکنوں نے زمان پارک سے پنجاب اسمبلی تک 5 جیب کتروں کو پکڑ لیا، ایم این اے کے 50 ہزار روپے بھی نکال لئے گئے

لاہور/ مردان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے زمان پارک سے پنجاب اسمبلی تک پانچ جیب کتروں کو پکڑ لیا‘ عمران خان اور آزادی مارچ کے حق میں نعرے بازی کرنے پر چھوڑ دیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے سامنے پکڑے جانیوالے شہزاد نامی جیب کترے کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمعرات کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ سے شروع ہونیوالے آزادی مارچ میں مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عاطف‘ زبیر اور شہزاد نامی جیب کتروں سمیت پانچ جیب کتروں کو پکڑا۔ علاوہ ازیں  تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شریک ایم این اے مجاہد خان کی آزادی مارچ میں شامل جیب کترے نے جیب کاٹ کر ان کے 50ہزار نکال لئے۔
جیب کترے پکڑے گئے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...