کہوٹہ (این این آئی) راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ یونین کونسل نڑھ کے گائوں پیالیاں میں جائیداد کے تنازع پر آتشی اسلحہ سے لیس ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا، 4زخمی ہو گئے۔ دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔ حادثے کی اطلاع سنتے ہی سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد سمیت سینکڑوں افراد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئے۔ ملزم ملازم حسین نے فائرنگ کر کے غلام جیلانی، غلام رسول، عبدالجبار اور الطاف حسین عرف طالب کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے نزاکت حسین، تیمور حسین، صفدر حسین، تنویر بی بی زخمی ہوئے۔ دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا۔
کہوٹہ 4 افراد جاں بحق
کہوٹہ: جائیداد کے تنازع پر ملزم کی فائرنگایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی
Aug 15, 2014