آزادی نعمت ہے، غلامی جھیلنے والی قومیں اس کی قدر جانتی ہیں: پرویز خٹک

Aug 15, 2014

 پشاور (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آزادی عظیم نعمت ہے، اس کی قدر وہی قومیں جانتی ہیں جو غلامی کا عذاب جھیل چکی ہوں، پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز کردیا ہے۔وہ جمعرات کو پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر  پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح صوبے میں امن کا قیام ہے۔پرویز خٹک  نے کہا کہ آج سارا صوبہ نکلے گا اور شام کو سب اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے بار بار آواز اٹھاتے ہیں اور اپنے صوبے میں عوام کو انصاف دلاکر رہیں گے۔ یہی نیا پاکستان ہوگا جہاں سب کو حقوق ملیں گے۔
پرویز خٹک

مزیدخبریں