جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے نوجوان، گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق، 60 زخمی

لاہور ( نامہ نگار) شہرمیں 14 اگست کے مو قع پر پو لیس اور ٹریفک وارڈنز کے تما م تر انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے، اہم سڑ کو ں پر ٹر یفک بلا ک، ہلڑ با زی، سا ئلنسر نکا ل کر مو ٹر سا ئیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے والوں نے پو لیس کی ایک نہ چلنے دی۔نوجوانوں نے شہر میں طوفان بدتمیزی بھی برپا کئے ر کھا۔ ون ویلنگ کرتے ہوئے گرنے سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ 25نوجوان گر کر شد ید زخمی ہو گئے جبکہ ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ گلبر گ میں نوجوان فہد ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے گر کر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ کاہنہ میں ایک شخص گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔شملہ پہاڑی قلعہ گجر سنگھ اور مناواں کے قریب ویلروں کی وجہ سے چار گاڑیاں حادثات کاشکار ہو کر مکمل تباہ ہو گئیں اور13افراد زخمی ہو گئے ۔ شہر میں سارا دن اور رات گئے تک شہر ی قومی جذبے کے ساتھ جشن آزادی مناتے رہے، فیملز، نوجوان اور بچے پارکوں، سڑکوں پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ویگنوں اور پک اپ کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجاکر ان میں سیر کرتے رہے۔ گزشتہ سالوں کی نسبت دہشت گردی کے خدشات کم ہونے پر شہریوں کی بڑی تعدادنے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا ۔متعدد نوجوان پٹاخے چلاتے اور فیملیز سے چھیڑ خانی بھی کرتے رہے۔ دن بھر سڑکوں پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے کے لئے گھومتی رہی ہر طرف قومی ترانوں، گانوں اورباجوں کی آزایںسنائی دیتی رہیں ۔ گزشتہ رات گئے تک لا ہور کی اہم سڑ کو ں پر ون ویلر، ہلڑ با زی کر نے والو ں اور سا ئلنسر نکال کر مو ٹر سا ئیکل چلا نے والو ں کا راج رہا، ٹر یفک وارڈن اور پو لیس اہلکا ربے بسی کا نمونہ بنے تما شا دیکھتے رہے ۔کینا ل روڈ،ما ل روڈ، جیل روڈ، شالیما ر لنک روڈ، ما ڈل ٹا ئو ن لنک روڈ، جی ٹی روڈ، گا رڈن ٹا ئو ن، ہنجر وال، دھر مپو رہ،مغلپو رہ سمیت درجنو ں سڑ کو ں ٹر یفک بلاک ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹو ں میں طے ہو تا رہا ۔ون ویلر اور ہلڑ با زی کر نے والے نو جو انو ں نے ٹر یفک وارڈنز کو بھی نہ چھو ڑ ا اور ان کو بھی چھیڑ کر گز رتے رہے۔ 25ون ویلر اورٹریفک حادثات کا شکار ہو کر 35افراد شد ید زخمی ہو کر ہسپتا لو ں میں جا پہنچے ۔نو جو ان خو اتین کو بھی تنگ کر تے رہے،پو لیس نے ڈیڑھ سو سے زائد ون ویلر وں اور ہلڑ با زی کر نے والو ں کو پکڑ کر حو الا ت میں بند کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...