جسٹس جواد پرسوں بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے، پہلی کاز لسٹ جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ آئینی عہدہ ہے جو خالی نہیں چھوڑا جاسکتا، چیف جسٹس ناصر الملک 16 اور 17 اگست رات 12 بجے کے بعد چیف جسٹس نہیں رہیں گے اور نئے نامزد چیف جسٹس، جسٹس جواد ایس خواجہ ازخود چیف جسٹس بن جائیں گے۔ اس حوالے سے صدر پاکستان نوٹیفکیشن جاری کرچکے ہیں مگر وہ اس وقت تک باقاعدہ چیف جسٹس کی حیثیت سے کسی سرکاری دستاویز پر دستخط اور فرائض سرانجام نہیں کرسکتے جب تک صدر پاکستان ان سے حلف نہیں لے لیتے۔ حلف برداری کی تقریب پرسوں 17 اگست کو ایوان صدر میں ہوگی۔ دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے جسٹس جواد ایس خواجہ کا پیر 17 اگست کوپہلا ورکنگ ڈے ہوگا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی پہلی 5 روزہ کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ کورٹ روم نمبر 1 چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ دیوانی، فوجداری اور انسانی حقوق کے تحت مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ 25 دن عہدے پر فائز رہیں گے اور صرف 17 ورکنگ ڈیز مقدمات کی سماعت کرنے کے بعد 10 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...