کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی، اعتزاز حسن اور کئی لوگوں کی وجہ سے مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو ذرداری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی، اعتزاز حسن، سابق اقلیتی وزیر شہباز بھٹی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر پاکستان کے ہیروز تھے۔