چونیاں: بدچلنی کے شبہ پر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) بدچلنی کے شبہ کی بناء پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے محلہ رحمان پورہ کے منظور احمد کو شک تھا کہ اس کی بہن نے گائوں کے ایک لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات استوا رکر رکھے ہیں۔ اس نے اپنی ہمشیرہ نسرین کو منع کر رکھا تھا کہ وہ گھر سے باہر قدم نہ رکھے لیکن وہ باہر جانے سے باز نہ آئی۔ وقوعہ کے روز مبینہ طور پر وہ اپنے آشنا سے ملکر واپس آئی کہ منظور احمد نے اسے فائرنگ کرکے مکان کی دہلیز پر ہی ڈھیر کر دیا۔ پولیس تھانہ چونیاں نے مقتولہ کے بڑے بھائی فاروق احمد کی رپورٹ پر چھوٹے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...