وفاقی وزراء اور ایک سیاسی رہنما پر ممکنہ حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان وزارت داخلہ

Aug 15, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں اس قسم کی معلومات نہ تو کسی ایجنسی کی طرف سے جاری ہوئیں اور نہ ہی اس کا حقیقت سے واسطہ ہے۔ میڈیا کو ایسی بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے پہلے تصدیق کر لینی چاہئے۔ ایسی خبریں دہشت گردی کی نمائش کے زمرے میں آتی ہیں۔

مزیدخبریں