عراق میں داعش نے کردوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے: امریکی حکام

Aug 15, 2015

لندن (بی بی سی) عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے شمالی عراق میں کردوں کے خلاف حملے میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔امریکی حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اْن کے خیال میں شدت پسندوں نے مسٹرڈ ایجنٹ استعمال کیا۔اس سے قبل تنظیم دولتِ اسلامیہ پر کرد فوج کے خلاف کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام تھا۔امریکی حکام نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ دولتِ اسلامیہ نے شام سے مسٹرڈ ایجنٹ حاصل کیا۔سابق عراقی صدر صدام حسین نے کردوں اور ایران کے خلاف جنگ میں مسٹرڈ ایجنٹ جیسے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں اور معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔مسٹرڈ ایجنٹ یا گندھک مسٹرڈ کے استعمال سے آنکھیں اور جلد میں شدید جلن ہوتی ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔جرمنی کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ عراقی اور امریکی ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔رابیل میں حملے کے بعد 60 کے قریب کرد فوجیوں کا نظامِ تنفس خراب ہوا ہے۔وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمیں ایسے اشارے ملے ہیں کہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں